: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،یکم اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری کو اپنی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ " ہم اپنے مؤقر و محترم
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری جی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور ان کی درازی عمر اور صحت کی دعا کرتے ہیں"۔ واشنگٹن سے مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ "محمد حامد انصاری جی اپنی عوامی زندگی کی طویل مدت کے دوران مختلف عہدوں پر ملک کی نمایا ں خدمات انجام دی ہیں"۔